ماہرین ایک عرصے سے رات کے اندھیرے میں اسمارٹ فون کو دیر تک تکنے سے منع کرتے رہے ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف نیند خراب ہوتی ہے بلکہ بصارت بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ تحقیقی پورٹ کےمطابق اسمارٹ فون رات دیر تک استعمال کرنے سے 2 خواتین کو کئی ماہ تک اپنی بینائی میں فرق محسوس ہوتا رہا اور جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک آنکھ بند کرکے
دوسری آنکھ سے اسمارٹ فون دیکھ رہی تھیں اور رات کےاوقات اس کا بے دریغ استعمال بھی کرتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین میں یہ کیفیت کئی ماہ تک جاری رہی اور وہپ بار بار عارضی اندھے پن کی شکار ہوئیں جس میں دونوں خواتین کی آنکھوں کی روشنی 15 منٹ کے لیے ختم ہوجاتی ہے جس سے وہ دیکھنے کے قابل نہیں رہتی ہیں۔